مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی اسلامی مزاحمت نے آگاہ کیا: مجاہدین نے آج (6 نومبر) بن گورین ہوائی اڈے کے قریب صیہونی فوج کی تسروین بیس کہ جہاں ملٹری کالج واقع ہیں، کو جدید میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب صیہونی حکومت کے ذرائع نے مقبوضہ فلسطین کے مرکز پر راکٹ حملے کے دوران 20 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ یہ لوگ خوف کے مارے پناہ گاہ کی طرف بھاگتے ہوئے ہجوم کی وجہ سے زخمی ہوئے۔
کچھ ہی دیر پہلے خبری ذرائع نے تل ابیب پر حزب اللہ کے میزائل حملے سے آگاہ کیا۔
آپ کا تبصرہ